اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی پیکا ایکٹ کے تحت درج 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت متنازع ٹوئٹس پر درج 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کی۔اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اعظم سواتی کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ اعظم سواتی 27 نومبر 2022 کو گرفتار ہوئے اور 4 دن جسمانی ریمانڈ پر رہے۔ اعظم سواتی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے ضمانت خارج کردی.