بنگلہ دیشی وزیر بھارت فرار ہوتے ہوئے ایئرپورٹ سے گرفتار

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے نتیجے میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا تختہ الٹنے کے بعد سابق وزرا اور افسران کی پکڑدھکڑ شروع ہوگئی۔ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق حال ہی میں برطرف ہونے والی عوامی لیگ کی حکومت کے وزیر مملکت برائے مواصلات، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جنید احمد پالک کو منگل کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گہوائی اڈے کے عملے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید احمد پالک نئی دہلی بھارت فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن اسے ایئرپورٹ عملے اور کارکنوں نے حراست میں لے لیا۔

شیخ حسینہ واجد خود بھی مستعفی ہونے کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے کئی وزراء اور عوامی لیگ کے سینئر رہنماؤں کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں