233

لوکل ٹرین سے نکلنے کیلئے مسافر کی جدوجہد سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی میں ایک شخص کی ٹرین سے اترنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں اسے محض ٹرین سے اترنے کیلئے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حالیہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک شخص ٹرین سے اترنے کیلئے جدوجہد کر رہا ہے جس سے ممبئی لوکل ٹرین کے مسافر ہر روز گزرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر بےتابی سے ہجوم سے بھری ٹرین سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ افراتفری کا منظر بھارتی ٹرینوں میں مسافروں کو روزانہ درپیش شدید مشکلات کو دکھاتا ہے ۔
اس ویڈیو کو تقریباً 10 لاکھ ویوز ملے ہیں جس میں بہت سے لوگوں نے ممبئی میں مسافروں کو درپیش روزانہ کی مشکلات پر تبصرہ کیا ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ لوگوں کا دم گھٹتا ہے ، بدسلوکی ہوتی ہے، دوسروں کو دھکیلتے ہیں اور لوکل ٹرین میں سوار ہونے کے لیے لڑتے ہیں۔ ایسا صرف بھارت میں ہوتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں