شمالی ڈکوٹا میں سائنس دانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیزی سے معدوم ہورہی نارنجی مونارک تتلی کی آبادی کو بڑھانے کیلئے کے لیے تیار ہیں جسے شمالی امریکا میں خطرے سے دوچار نوع کا درجہ دیا گیا ہے۔
فارگو میں ایگریکلچرل ریسرچ سروس اور امریکی محکمہ زراعت کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مونارک تتلی کے سپرم سیلز کو طویل مدت تک ذخیرہ کرنے کا پہلا کریوپریزرویشن پروٹوکول تیار کیا ہے۔
سائنسدان کورٹنی گرولا نے کہا کہ یہ مطالعہ کیڑوں میں نروں سے نطفہ نکالنے کی تکنیک کو نافذ کرنے والا پہلا طریقہ ہے۔ یہ ایک عام تکنیک ہے جو کیڑوں میں استعمال ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تکنیک محفوظ نمونوں کو کرائیو پریزرویشن کے بعد قابل عمل اور انتہائی موثر طریقے سے برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے.