لاہور میں 50 ہزار روپے میں فروخت ہونے والے 3 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا گیا۔
ایس پی کینٹ لاہوراویس شفیق کے مطابق عدنان نامی بچے کو نامعلوم خاتون اور مرد گداگروں نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے مغوی بچے کو منڈی بہاؤ الدین سے بازیاب کروایا۔
ملزمان نے بچے کو بے اولاد جوڑے کو 50 ہزار روپے کے عوض فروخت کیا تھا۔ پولیس نے رقم برآمد کرلی۔ بچہ خریدنے والے شخص عمران کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کی بیوی بھی حراست میں ہے ۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کو کلوزسرکٹ فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ ملزمان بچہ فروخت کرنے کے اگلے روز ڈیفینس کے سگنل پر پہنچے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا.