راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت مسترد کر دی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانہ نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے وکلاء صفائی کو کل نیب تفتیشی افیسر پر جرح کرنے کا حکم دے دیا۔
بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ ریفرنس کے فیصلے پر سنایا جائے گا.