کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: ائرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

زرائع کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل انٹرنیشنل ڈپارچر پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کرسٹل آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان کے مطابق مسافر عبدالقادر منصوری گلف ائر کی پرواز جی ایف 0751 سے بحرین جارہا تھا اور اے ایس ایف اور اے این ایف چیکنگ کاؤنٹرز عبور کرچکا تھا۔ کسٹمز حکام نے شک کی بنا پر مسافر کے سامان کی اسکیننگ کرائی۔

دوران چیکنگ مسافر کے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 1.17کلو کرسٹل آئس برآمد ہوئی، جس کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں