ڈیرہ اسماعیل خان:تحصیل پروا کے علاقہ رمک کے قریب دریا ئے سندھ میں 3 افراد ڈوب گئے ۔ جن میں سے دو افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق تحصیل پروا کے علاقہ رمک کے قریب دریا ئے سندھ میں 3 افراد کے ڈوب گئے ۔ جن میں سے دو افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا ۔ جاں بحق افراد میں ایک شخص کی شناخت نیشنل بینک پروآ برانچ کے منیجر قمر بلال کنڈی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرا شخص جامعہ گومل کا معلم بختیار خان خٹک بتایا جارہا ہے۔ ڈوبنے والے دو افراد میں سے گومل یونیورسٹی کے معلم بختیار خان خٹک کی لاش مل گئی، جبکہ نیشنل بینک پروا برانچ کے منیجر کی لاش تاحال نہ مل سکی ۔لاش کی تلاش میں مقامی لوگوں اپنی مدد آپ کے تحت مصروف ہیں۔
Load/Hide Comments