راولپنڈی؛ فرسٹ ایئر کا طالب علم دوستوں کے ہاتھوں قتل

فرسٹ ایئر کے طالب علم کو اس کے دوستوں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں قتل کی واردات رپورٹ ہوئی، جس میں فرسٹ ایئر کے طالب علم طیب کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیب کو ریسٹریج کے علاقے میں دوست نے بلوایا تھا، جس کے کچھ دیر بعد اس کی گولیاں لگی لاش مارکی کے قریب سے برآمد ہوئی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق شبہ ہے کہ طیب فیصل کو اس کے دوست محمد یوسف نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ یوسف کو طیب فیصل سے ملنے ملانے سے پہلے ہی منع کر رکھا تھا۔

پولیس نے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں