188

پیسوں کے لالچ میں دوست کا دوستوں کے ہاتھوں قتل

پیسوں کے لالچ میں دوستوں نے مل کر اپنے دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں ملزم عبدالله شاہد اور اس کے ساتھی نے 29 سالہ نوجوان احسن سلیم کو اغوا کیا۔ ملزمان نے رہائی کے بدلے اہل خانہ سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ پیسوں کی ادائیگی کے باوجود ملزمان نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ قتل کرنے کے بعد نوجوان کی لاش نہر میں پھینک دی۔

مقتول احسن کے بھائی اویس سلیم کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے نہر سے لاش برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا۔ لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں