انسداد اسمگلنگ کارروائی میں 32 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیا پکڑی گئیں

کوئٹہ:انسداد اسمگلنگ کی ایک کارروائی میں 32 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیا پکڑی گئیں۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کی گئی، جس میں اسمگلرز کی جانب سے خفیہ راستوں کو استعمال کرتے ہوئے 19 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ذریعے اسمگل شدہ اشیا لے جائی جا رہی تھیں۔

اسمگل کی جانے والی اشیا میں کپڑا، سگریٹس، مِلک پاؤڈر، ٹائرز، کمبل، کوکنگ آئل، چائنا سالٹ اور دیگر اشیا شامل تھیں۔ ایف سی کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔

ضبط شدہ اشیا کی مالیت 320 ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، جسے ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں