اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پی پی کی رابطہ کمیٹی کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے۔
زرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے وفود کی اہم بیٹھک پنجاب ہاؤس کی گورنر انیکسی میں ہوئی۔
مسلم لیگ ن کی جانب ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ ، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، احد چیمہ اور امیر مقام بھی ملاقات میں موجود ہیں۔
پیپلز پارٹی کا9 رکنی وفد راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں میں موجود ہے، جس میں نوید قمر، شیری رحمان، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور علی حیدر گیلانی بھی شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس اہم بیٹھک میں دونوں جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والے ڈیڈلاک کے خاتمے کے حوالے سے پیشرفت متوقع ہے۔
اندرونی کہانی
دونوں سیاسی جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان ملاقات تین گھنٹے تک جا ری رہی، جس میں پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی نے حکومتی کی یقین دہانیوں کے باجود تحفظات دور نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی طویل ملاقات میں پی پی وفد کے گلے شکوے کیے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح غور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئےحکومت نے پی پی کے تحفظات دور کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔
اجلاس میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پر اتفاق کیا گیا۔