گجرات: دہرے قتل کے مقدمے میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر کو اشتہاری قرار دے دیا۔
زرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج میاں جاوید اکرم نے دہرے قتل کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
چوہدری مونس الٰہی سمیت ملزمان پر 28 جون 2023 کو چکریاں کے رہائشی یاسر اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا ۔ اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پاگیا تھا ۔
پولیس کے مطابق چوہدری مونس الہی کو ایف آئی آر کے ملزمان کے انکشاف کے بعد اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔ انہیں دفعہ 109 کے تحت ایما مشورہ کا ملزم نامزد کیا گیا تھا۔
دہرے قتل کا مقدمہ تھانہ منگووال میں 29 جون 2023 کو مقدمہ نمبر 23/149 بجرم 302,34,109 ت پ کے تحت درج ہوا تھا۔