اسلام آباد:چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل فوج کا اندرونی معاملہ ہے اسے سیاسی نہ بنایا جائے۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنائی ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی مسائل کا مستقل سیاسی حل ڈھونڈنا بھی لازم ہے، ہمیں امید ہے کہ بات آگے بڑھے کی اور کوئی حل نکلے گا۔
ان سے سوال کیا گیا کہ جنرل (ر) فیض سے لاتعلی کی وجہ کیا ہے؟ اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جنرل فیض ایک اہم عہدے پر رہے اور ان سے ایک پروفیشنل واسطہ ضرور تھا تاہم ان پر آرمی ایکٹ لاگو ہے اس کے مطابق انہیں کیا سزا دی جاتی ہے کیوں دی جاتی ہے اس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ میں کہوں گا کہ فیض حمید کی گرفتاری و کورٹ مارشل کے معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے یہ فوج کا اندرونی احتساب ہے جو وہ کررہی ہے۔