دوسرے ٹی20 میں شکست؛ حفیظ، شہزاد کی کڑی تنقید

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور اوپنر احمد شہزاد نے ایک مرتبہ ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ایک یاد دہانی کہ جنوبی افریقی ٹیم اپنے 7 اعلیٰ معیار کے کرکٹرز کے بغیر کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان اپنی بہترین ٹیم کیساتھ میدان میں اُترا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی طاقتور ٹیم کیساتھ پروٹیز کیخلاف سیریز ہارے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ہم کچھ دن پہلے ٹی20 میں آسٹریلیا کے بچوں کے خلاف ہارے تھے۔
احمد شہزاد نے لکھا کہ “پاکستان کرکٹ ہر روز مر رہی ہے اور اوپر سے نیچے تک ہر کوئی سو رہا ہے، شرم کی بات ہے”۔

دریں اثنا سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار طنزیہ انداز میں کچھ یوں لکھ کر کیا ہش ٹیگ پاکستان کرکٹ، ایک سرکس!

اپنا تبصرہ بھیجیں