شہر کے مجسموں پر آنکھیں لگانا بند کریں، امریکی شہر کی عوام سے اپیل

ایک امریکی شہر کی کونسل نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ شہر میں رکھے مختلف مجمسمنوں پر آنکھیں چسپاں کرنا بند کردیں۔

اوریگون شہر میں مجسموں اور دیواروں پر مزاحیہ مصنوعی آنکھیں نمودار ہونا شروع ہوگئی ہیں جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں۔

شہر کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ اگرچہ شہر کے آس پاس موجود مختلف مجسموں پر لگائی گئی آنکھیں آپ کو ہنساتی ہیں لیکن مجمسوں کو نقصان پہنچائے بغیر احتیاط سے آنکھوں کو ہٹانے میں کافی پیسے خرچ ہوتے ہیں۔

ایک فیس بک صارف نے انتظامیہ کو جواب میں کہا کہ پھر انہیں ہٹانے کی زحمت کیوں کررہے ہیں، انہیں لگے رہنے دیں 0 خرچہ آئے گا۔

ایک اور صارف نے جواب دیا کہ میں اور میری بیٹی ایک مجسمے کے پاس سے گزرے تو اسے دیکھ کر ہنسی کے مارے لوٹ پوٹ ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمیں گول گول مضحکہ خیز آنکھیں بہت پسند آئیں ۔ یہ شہر اتنا بھرا ہوا ہے کہ ایسا مزاق اچھا لگتا ہے۔

ایک اور فیس بک صارف نے لکھا: “میرے خیال میں ہرن پر لگی یہ آنکھیں خاص طور پر بہت اچھی لگتی ہیں اور انہیں اسی طرح رہنا چاہیے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں