خبردار! یہ تین غذائیں فریج میں کبھی نہ رکھیں

بھارت کی ایک ماہرِ غذائیت نے تین ایسی غذاؤں کے متعلق بتایا ہے جن کو فریج میں رکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

انفلوئنسر جھانوی سنگھوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تین ایسی اشیاء کے متعلق بتایا جن کو کبھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیئے۔
ان اشیاء کی فہرست درج ذیل ہے:

پیاز:
پیاز کو فریج میں رکھنے سے ان میں نمی کی زیادتی کی وجہ سے مولڈ کی نمو ہو سکتی ہے۔ یہ ایک قسم کی فنگس ہے جو مائکو ٹاکسنز پیدا کر سکتی ہے اور اس کو کھانے کی صورت قے، پیٹ میں درد اور ہیضے کی شکایت ہو سکتی ہے۔

لہسن:
لہسن کو فریج میں رکھنے سے بھی صحت کو یہی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

آلو:
آلو وہ تیسری غذا ہے جو فریج میں جانے کے بعد کھانے والوں کے لیے نقصان دہ ہوجاتی ہے۔ ریفریجریشن نشاستہ کو چینی میں بدل دیتی ہے جس سے یہ ذائقے میں مزید میٹھے ہوجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں