انسٹاگرام پر ‘ہیلو دیدی’ کے نام سے مشہور وینڈی وانگ کے ایک جرات مندانہ پیراگلائیڈنگ اسٹنٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا ہے۔
وینڈی وانگ ایک ڈائن کے لباس میں ملبوس جھاڑو پر بیٹھ کر پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہ اسٹنٹ فلم ہیری پوٹر سے متاثر ہوکر انجام دیا گیا ہے۔
وانڈی کے اس ایڈوینچر نے ان کی تخلیقی صلاحیتوں سے متعلق بڑے پیمانے پر توجہ اور تعریف وصول کی ہے۔
وائرل ویڈیو میں وینڈی کے منفرد پیراگلائیڈنگ انداز کو دکھایا گیا ہے جس میں ہیری پوٹر سیریز کے مشہور Quidditch مناظر سے موازنہ کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں وانڈی نے اپنی بے خوفی اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے جس میں وہ اعتماد کے ساتھ جھاڑو پر بیٹھ کر ہوا میں اڑتی نظر آرہی ہیں۔
وہ ویڈیو میں کہتی ہیں کہ آج میں اسکی ریزورٹ کے تمام پیشہ وروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے جا رہی ہوں۔