بشری بی بی کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی:سابق خاتون اول بشری بی بی نے اپنے شوہر سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ون آن ون ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق بشری بی بی خیبر پختونخوا پولیس کے پروٹوکول میں اڈیالہ جیل آئیں۔

رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کو حکام کی جانب سے جیل کے اندر جانے کی اجازت مل گئی۔

اس میں کہا گیا کہ وہ بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئیں جہاں انہوں نے کانفرنس روم میں عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی جس کے بعد سابق خاتون اول جیل سے روانہ ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں