مصباح کے بیٹے کی سرفراز کے سامنے بدتہذیبی پر فینز چراغ پَا

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق اور انکے بیٹے فہام الحق کو فینز نے سرفراز احمد کے سامنے بد تہذیبی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو غالباً چیمپئینز ٹی20 کپ کی ہے، جہاں سرفراز احمد وی آئی پی باکس میں میچ دیکھ رہے ہیں تاہم اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق کے بیٹے اور انڈر-19 کرکٹر فہام الحق بھی انکے برابر میں بیٹھے دیکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم سرفراز کی طرف ٹانگ پر ٹانگ رکھے فہام الحق کو لوگوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مصباح کی تربیت پر سوال اٹھایا کہ ایک لیجنڈ سینئیر کرکٹر کے سامنے اس بیٹھنا کون سا طریقہ ہے۔صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی کی کپتانی میں پاکستان نے انڈر-19 ورلڈکپ، چیمپئینز ٹرافی اور پی ایس ایل جیسے ٹورنامنٹ جیتے ہیں جبکہ انکے سامنے مصباح کے بیٹے فہام الحق نے محض انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جہاں وہ کوئی خاص پرفارمنس نہیں دے سکے .
اس فین نے لکھا کہ اپنے سینئیر کے سامنے اس انداز سے بیٹھنا نہایتی نامناسب اور غیر اخلاقی رویہ ہے، انہیں تربیت کی بےحد ضرورت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں