122

شام میں اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے ایران کے زیر زمین میزائل یونٹ کو تباہ کردیا

شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے اس کے ملٹری یونٹس اور تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے 120 کمانڈوز نے شام میں ایران کی زیر زمین میزائل فیکٹری پر دھاوا بول دیا۔

اسرائیلی کمانڈوز نے ڈھائی گھنٹوں پر مشتمل آپریشن کے دوران ایرانی میزائل یونٹ کے حصوں کو تباہ کرکے اسے مکمل طور پر غیر فعال کردیا۔ یہ اب تک سب سے بڑے کارروائی ہے۔

اسرائیلی فورس کے کمانڈوز نے یہ کارروائی 8 ستمبر کو کی تھی جب وہاں بشار الاسد کی حکومت قائم تھی تاہم اب اس آپریشن کی ویڈیوز، تصاویر اور تفصیلات شیئر کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں