اسپیس ایکس نے سالِ نو کا پہلا اسٹارلنک مشن روانہ کردیا

اسپیس ایکس نے فلوریڈا سے 24 سیٹلائٹس کے ساتھ فالکن 9 راکٹ نچلی زمینی مدار میں بھیج دیا ہے جو کہ اس کا 2025 کا پہلا اسٹار لنک مشن ہے۔

راکٹ دوپہر کے وقت کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے روانہ ہوا۔

اسپیس ایکس کے حکام نے بتایا کہ مشن کو سپورٹ کرنے والے پہلے مرحلے کے بوسٹر کے لیے یہ 17ویں پرواز تھی۔ اس سے پہلے کریو 5، سی آر ایس 28، Intelsat G-37، Optus-X، Immarsat I6-F2، GPS III-6، این جی 20 اور نو اسٹارلنک مشنز لانچ کیے گئے تھے۔

لفٹ آف کے بعد بوسٹر زمین پر واپس آیا اور ڈرون شِپ پر اترا۔

اسپیس فلائٹ ناؤ کے مطابق، راکٹ صبح دیر گئے تک لانچنگ کے لیے اپنے مخصوص پیڈ پر نہیں پہنچا تھا، یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی وجہ تیز سرد ہوائیں تھی جس کی وجہ سے ملک بھر میں برف باری اور سرد بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں