بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے والا ہرمس900 ڈرون کی تجرباتی پروازگجرات کے پوربندرمیں کی جارہی تھی۔ یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا تھا۔ ہرمس 900 ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اوراسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سےتیارکیا گیا ہے۔ ہرمس 900 ڈرون کی قیمت تقریبا145 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔
مودی سرکار کا غیر معیاری منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ کرنا مضحکہ خیز عمل بن چکا ہے۔ رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈکے “دھروہیلی کاپٹرز” حادثات کے بعد گراوٴنڈکر دیےگئے جبکہ ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکاور ہو گئی جسے بحری بیڑے سے دستبردارکردیا گیا۔ جولائی 2024میں بھی بھارتی بحریہ کےجنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
سال 2019 میں میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اور مارچ 2018 میں بھی بھارتی بحریہ کا ریموٹ سے چلنے والا ڈرون پرواز کے فورا بعد پور بندر کے علاقے الہاس نگر میں تباہ ہوا۔ بھارتی بحریہ میں تقریبا14 آبدوزیں ہیں لیکن تکنیکی خرابیوں کےباعث صرف7 آپریشنل ہیں۔ بھارت جنگی جنون کو پروان چڑھاتے ہوئے جدید ہتھیاروں کےانبار لگارہا ہے مگران ہتھیاروں کو سنبھالنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔ آئے روز بھارتی افواج میں حادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔