راولپنڈی؛ گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد

راولپنڈی:تھانہ آرے بازار کے علاقے غازی آباد میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی تین دن سے لاوارث کھڑی تھی، اطلاع ملتے ہر پولیس نے تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

نامعلوم شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ نامعلوم شخص کی لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں