169

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کے حلف کے بعد نیا روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کے حلف کے بعد نیا روسٹر جاری کر دیا گیا ۔آج سے شروع ہونے والے ہفتے میں پانچ ڈویژن بنچز 10 سنگل بنچز موجود ہوں گے ۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس کا ڈویژن بنچ ہو گا ۔روسٹر کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا ڈویژن بنچ ہو گا ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا ڈویژن بنچ ہو گا ۔جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعظم خان کا ڈویژن بنچ ہو گا ، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا ڈویژن بنچ ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں