قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سابق کپتان انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جو وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹے کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انضمام الحق کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف میڈیا رپورٹس اور ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔