واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے انتہائی کارآمد فیچر متعارف

اگر آپ آئی فون پر مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو کبھی آپ کی خواہش ہوئی ہوگی کہ کاش آپ کے فون میں ایک سے زیادہ واٹس ایپ اکاؤنٹس ہوتے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ ایپل کے ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام کے ذریعے جاری کردہ پروڈکٹ میں واٹس ایپ کی یہ حالیہ اپ ڈیٹ کا فیچر شامل ہے جس کا مطلب ہے کہ اسے جلد ہی ہر آئی فون صارف کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

کسی ایک ڈیوائس پر اضافی واٹس ایپ اکاؤنٹ چند مراحل میں سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے لیکن آپ کے پاس دوسرا فون نمبر یا ایک ایسا فون ہونا چاہیے جو ایک سے زیادہ سم کارڈ کو سپورٹ کرتا ہو۔

WABetaInfo، جس نے سب سے پہلے آنے والے فیچر کی اطلاع دی، نے اس بات کی تصدیق کی کہ حالیہ اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے جس نے مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس کو منظم کرنے کے لیے متعدد ڈیوائسز کی ضرورت کو ختم کردیا ہے، اکاؤنٹ کے انتظام کو آسان بنادیا ہے اور صارفین کے لیے سہولت مہیا کی گئی ہے۔

آئی فون کے صارفین دو مختلف طریقے استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ میں نیا اکاؤنٹ شامل کر سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ڈیوائس کو پرائمری اکاؤنٹ کے طور پر ترتیب دینا شامل ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں آپ کو نئے اکاؤنٹ بنانے کیلئے QR کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں