وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، امن و امان اور چیمپئنز ٹرافی انتظامات پر بریفنگ

اسلام آباد:وزیراعظم سے وزیر داخلہ نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک میں امن و امان اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے حالیہ دورۂ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

ملاقات میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیرِ اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا۔ ملاقات میں محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت اور تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں