پشاور:اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر کرم زخمی ہوگئی۔
ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
غلجو کلے کے ساتھ اسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہا تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب، کوپاٹ میں کمشنر آفس میں جرگہ جاری ہے۔
ادھر، کُرم میں پھنسے ہوئے 66 افراد کا کامیاب انخلا کر لیا گیا۔ تری منگل میں مشران کی سفارش پر 66 افراد، بشمول خواتین و بچے محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔ فسادات کی وجہ سے عوام پھنس گئے تھے۔