طلاق کی افواہوں کے درمیان ابھیشیک کی سالگرہ پر ایشوریا نے کیا پیغام دیا؟

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک خبر نے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

ابھیشیک بچن کا آج 49 واں برتھ ڈے ہے، اور اپنے شوہر کی سالگرہ پر ایشوریا رائے نے محبت بھرا پیغام دے کر سب کی توجہ اپنی جانب کرلی ہے۔

بالی ووڈ کی جوڑی ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان کئی برسوں سے طلاق اور علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش کررہی ہیں، اور دونوں کی طرف سے اس بارے میں کبھی صاف بات نہیں کی گئی، اس لیے مداح ہمیشہ تشویش میں مبتلا رہے ہیں۔

ابھیشیک کی 49 ویں سالگرہ پر ایشوریا رائے کے محبت بھرے پیغام نے مداحوں کی تشویش کو کم کردیا ہے اور یوں لگتا ہے کہ اب طلاق کی افواہوں کی گرد تھم جائے گی۔

ایشوریا رائے نے ابھیشیک بچن کو ان کی 49 ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے اُن کی بچپن کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

سابقہ مس ورلڈ نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے شوہر کےلیے دعائیہ الفاظ میں لکھا کہ ڈھیروں خوشیوں، اچھی صحت، محبت اور روشنی کے ساتھ سالگرہ مبارک ہو۔
ابھیشیک بچن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے والدین امتیابھ اور جیا بچن سمیت دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں