لاہور؛ خوف ناک حادثے میں لڑکی اور لڑکا جاں بحق

لاہور:صوبائی دارالحکومت میں خوف ناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک لڑکی اور لڑکا جاں بحق ہو گئے۔
زرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک کار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ کار سوار شہروز اور صبا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور ڈمپر کو مین روڑ پر کھڑا کر کے سو گیا تھا۔

حادثے کے بعد پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں