222

پولیس کے خوف سے چھت سے کودنے والا منشیات فروش ہلاک

لاہور میں پولیس کو دیکھ کر چھت سے چھلانگ لگانے والا منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران جاں بحق منشیات فروش کے بھانجے علی رضا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم علی رضا کی نشان دہی پر اس کے ماموں محمد اسلم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا۔

پولیس کو گھر کے باہر دیکھ کر محمد اسلم نےخوف سے چھت سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ تاروں پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ محمد اسلم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم 50 سے زائد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ملزم کا بھانجا علی رضا بھی منشیات فروش اورریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں