فائبر سے بھرپور 5 غذائیں جو آنتوں کے کینسر سے بچا سکتی ہیں

نوجوانوں میں آنتوں کا کینسر خطرناک حد تک پھیل رہا ہے۔

اگرچہ اس کی ٹھوس وجہ معلوم نہیں ہے تاہم طرز زندگی کے عوامل جیسے کم فائبر والی خوراک، جسمانی سرگرمی کی کمی، شراب نوشی، تمباکو اور مُٹاپا اس میں معاون عوامل ہو سکتے ہیں۔

تاہم دوسری جانب متعدد مطالعات کے مطابق فائبر سے بھرپور غذا آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

یہاں فائبر سے بھرپور 5 غذاؤں کی فہرست دی جارہی ہے:

1) دالیں

دالیں ایک شاندار غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس ہیں ان میں ایک قسم کا فائبر بھی ہوتا ہے جو آپ کے نظام انہضام کو فعال رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

2) سالم اناج

سال اناج جیسے براؤن رائس، کوئنو، جو اور بغیر چھنی گندم میں ضروری فائبر ملتا ہے جو ہاضمے کو سہارا دیتا ہے اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ یہ بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے اور آنتوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

3) سیب

روزانہ ایک سیب واقعتاً ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے! سیب pectin سے بھرپور ہوتے ہیں، ایک قسم کا حل پذیر فائبر جو آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور آنتوں کی حرکت کو منظم کرتا ہے۔

4) سویابین

سویا بین کو مختلف قسم کے لذیذ پکوانوں میں استعمال کیا جاتے ہے۔ یہ اکثر گوشت اور ڈیری کے لیے غذائی متبادل کے طور پر استعمال ہوتے ہیں اور حل پذیر اور ناقابل حل پذیر، دونوں قسم کے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔

5) اخروٹ

گری دار میوے خاص طور پر اخروٹ غذائی فائبر اور صحت مند چکنائی کے بہترین ذرائع ہیں۔ اخروٹ میں اینٹی آکسیڈنٹ اور پولیفینول بھی ہوتے ہیں جو سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرکے آنتوں کو سے بچانے میں مدد کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں