بھارتی جعلی ڈرامے کا منہ توڑ جواب؛ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 برس مکمل

بھارتی جارحیت پر مبنی جعلی ڈرامے کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیے جانے والے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 برس مکمل ہو گئے۔

6 برس قبل 27 فروری 2019 کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی فضائی برتری ثابت کی تھی۔ اس دن کو ’’سرپرائز ڈے‘‘ کے نام سے پوری قوم آج بھی یاد کرتی ہے، جب پاک فضائیہ نے ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ میں دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔
بھارت کی جانب سے 26 فروری 2019ء کو پاکستان میں دراندازی کی ایک ناکام کوشش کی گئی تھی، جسے بعد ازاں دنیا بھر نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا۔ اس جارحیت پر بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر پروپیگنڈا کیا، لیکن پاکستان نے غیر ملکی میڈیا کو موقع پر لے جا کر بھارتی دعوے کی حقیقت دنیا کے سامنے بے نقاب کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں