پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا

کراچی:پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا۔
زرائع کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں یہ چھٹا کیس ہے۔

گزشتہ سال 2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے 27 بلوچستان، 23 سندھ، 22 خیبرپختونخوا، جبکہ ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا تھا۔

نئے کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے میں انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو ایک پولیو کیس سندھ کے ضلع قمبر اور دوسرا پولیو کیس پنجاب کے منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں