پاکستان کی جانب سے گرفتار کرکے امریکہ پہنچائے جانے والے افغانی شہری اور داعش کے سرگرم کارکن شریف اللہ عرف جعفر کی تصویر جاری کردی گئی. جو کہ افغانستان کے کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث تھا .
کابل ائیر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ محمد شریف اللہ عرف جعفر افغان شہری تھا.
جسےپاکستان نے بلوچستان میں پاک افغان بارڈر کے ملحقہ علاقے سے گرفتار کیا .
افغان دہشتگرد شریف اللہ کو گرفتار کرنے کے لئے پاکستانی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس فورسز نے متعدد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے .
داعش سرغنہ محمد شریف اللہ 2021 میں ہونے والے کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور غیر ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا ہائی ویلیو ٹارگٹ ہے
پاکستانی حکام نے گرفتار کرکے تفتیش کرنے کے بعد امریکہ کے حوالے کیا .
جبکہ کل دبئی گورنمنٹ نے چھ خطرناک اشتہاری مجرم پنجاب پولیس کے حوالے کئے ہیں جو کہ پاکستان کو مطلوب تھے, اور دبئی میں پناہ گزین تھے.
Load/Hide Comments