ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ضمانتوں پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر ختمی دلائل سوموار کو ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ تھانہ رمنا کے مقدمہ میں گرفتار دیگر متعدد ورکرز کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔