پوکیمون کے ڈریگن کردار چاریزرڈ کی شکل کا ایک چیٹو حال ہی میں 87,840 ڈالرز میں نیلام ہوا ہے۔
گولڈن آکشن ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ “Cheetozard” نامی عجیب و غریب اسنیک کی بولی فروری میں 250 ڈالرز میں لگائی گئی اور اسے ایک نامعلوم بولی دہندہ کو 72,000 ڈالرز اور مع پریمیم فروخت کیا گیا جو کہ کل 87,840 بنتا ہے۔
پوکیمون کارڈ سے متاثر 3 انچ لمبا “Cheetozard” ایک شفاف باکس میں بند ہے۔
نیلام گھر نے کہا کہ چیٹو کو 2018 اور 2022 کے درمیان اسپورٹس میمورابیلیا کمپنی فرسٹ اینڈ گول کلیکٹبلز نے دریافت اور محفوظ کیا تھا۔
چیٹو کی تصاویر 2024 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔