نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159روپے ہوگی، چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہوگی۔
انہوں نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےچینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے اجلاس میں شوگرملزمالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا، قیمتوں میں کنٹرول کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں بارباراضافہ ہورہاہے، رانا تنویرحسین کی سربراہی میں قیمتوں کاجائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159روپے ہوگی، چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلوہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ 274سستے بازاروں میں چینی 130روپے فی کلوفراہم کی جارہی ہے، ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ملزمالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے، آئندہ سال کرشنگ سیزن یکم نومبرسے شروع ہوگا، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔