کرایے کے تنازع پر بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا خواتین پر وحشیانہ تشدد

کرایے کے تنازع پر بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی جانب سے خواتین پر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔

دوسری جانب سرگودھا میں بے بس خواتین پر تشدد میں ملوث بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق جھارویاں کے دیہی علاقے میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹرنے کرایہ کے تنازع پر خواتین سے جھگڑا کیا ۔

جھگڑے کے دوران بس ڈرائیور شوکت اور کنڈیکٹر شمشیر نے خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بے بس خواتین روتے ہوئے مدد کی درخواست کرتی نظر آتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں