رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام میں ابر رحمت برس پڑی۔
بادل برسنے سے مکہ مکرمہ کا موسم خوشگوار ہوگیا اور بارش کے دوران بھی عمرہ زائرین خانہ کعبہ کے طواف میں مصروف رہے۔
سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں۔