شادی کی تصویر بنانا خوفناک حادثہ بن گیا، دلہن کے جھلسنے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں شادی کی تصاویر کو یادگار بنانے کا خواب جوڑے کےلیے خوفناک حادثے میں بدل گیا۔ رنگ بھرے بم سے دلہن کے جھلسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد جوڑے وکی اور پیا نے اپنی شادی کی تقریبات کےلیے بھارت کا رخ کیا، لیکن ان کا یہ خوشیوں بھرا دن ایک حادثے کی وجہ سے دکھ میں بدل گیا۔

واقعے کے مطابق شادی کے موقع پر ایک رنگ بھرا دھماکا کرنے والا آلہ (کلر بم) خراب ہوگیا، جس سے دلہن کو شدید چوٹیں آئیں۔ اس واقعے کی ویڈیو جوڑے نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ دھماکا دلہن کو براہ راست لگا۔

جوڑے نے اپنی شادی کی یادگار تصویر بنانے کےلیے رنگ بھرے دھماکے کا انتظام کیا تھا، تاکہ تصویر کے پس منظر میں خوبصورت رنگ بکھر سکیں۔ لیکن جیسے ہی دلہا نے دلہن کو تصویر کےلیے اٹھایا، کلر بم خراب ہوگیا اور دلہن کو براہ راست لگا۔ اس حادثے میں دلہن کی پیٹھ اور بال جھلس گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں