بھارت کے شہر بنگلور کے ایک کیب ڈرائیور کا مسافروں کو دیا گیا انتباہی نوٹ وائرل ہوگیا ہے، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا ہے۔
وائرل تصویر میں ڈرائیور نے مسافروں، خاص طور پر رومانوی جوڑوں کو ’’پرسکون رہنے‘‘ اور ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
نوٹ میں لکھا تھا: ’’وارننگ! محبت نہیں۔ یہ ایک کیب ہے، آپ کی نجی جگہ یا OYO نہیں، لہٰذا براہ کرم فاصلہ رکھیں اور پرسکون رہیں۔‘‘
یہ صاف گو پیغام سوشل میڈیا صارفین کے درمیان تفریح اور تجسس کا باعث بنا ہوا۔ یہ وائرل تصویر ریڈٹ پر شیئر کی گئی تھی، جس کا کیپشن تھا: ’’آج بنگلور میں ایک کیب میں یہ دیکھا۔‘‘
پوسٹ نے فوری طور پر انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا، اور صارفین نے ڈرائیور کی سیدھی اور صاف بات پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے لکھا: ’’ڈرائیور نے کچھ ایسے مناظر دیکھے ہیں جو وہ دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتے۔‘‘
دوسرے صارف نے کہا: ’’میں ان کا نقطہ نظر سمجھتا ہوں۔ کار جیسی بند جگہ پر پی ڈی اے یا کسی اور چیز کا مظاہرہ کرنا پارک میں جھاڑیوں کے پیچھے ایسا کرنے جیسا نہیں ہے۔ آپ دراصل ڈرائیور کو وہ سب کچھ دیکھنے پر مجبور کر رہے ہیں جو آپ کر رہے ہیں۔ اور یہ بالکل بھی ’رضامندی‘ والا معاملہ نہیں لگتا۔ انہیں اس میں شامل ہونے کا حق نہیں ہے، چاہے وہ ان کے ’کسٹمر‘ ہی کیوں نہ ہوں۔‘‘
تیسرے صارف نے لکھا: ’’ہاہاہا یہ بہت مزاحیہ ہے۔ اس نے جو کچھ دیکھا ہوگا، وہی اسے یہ نوٹ لگانے پر مجبور کرگیا۔ بیچارا۔‘‘
ایک اور صارف نے کہا: ’’میں ڈرائیورز کےلیے فکرمند ہوں۔ میں نے سنا ہے کہ کچھ جوڑے کیب میں بوس و کنار یا ہاتھ سے کچھ کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ انہیں بے چین کردیتا ہوگا۔ میں سمجھتا ہوں کہ لوگ جذباتی ہوتے ہیں، لیکن کم از کم گھر یا ہوٹل تک کا انتظار کرلیں۔‘‘
ایک صارف نے تبصرہ کیا: ’’بنگلور کے ڈرائیورز نے ایسے ایسے مناظر دیکھے ہیں جو آپ کو کیب میں رومانوی منصوبوں پر دوبارہ سوچنے پر مجبور کر دیں۔ یہ شہری زندگی کا ایک بالکل ہی مختلف معیار ہے!‘‘