برطانیہ اور مالدیپ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مالدیپ کے لئے روانہ ہونے والی خاتون سے 1.750 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی سے آنے والے نائجیرین باشندے کے پیٹ سے 28 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب زمبابوے سے تعلق رکھنے والی خاتون سے 50 گرام کوکین برآمد کی گئی۔