کینیڈا ؛الاسکا میں حادثے کے باعث منجمد جھیل میں پھنسے طیارہ کے پائلٹ اور اس کی دو بیٹیوں کو 12 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا گیا۔
ریسکیو ٹیم کے رکن ٹیری گوڈیس نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ انھوں نے فیس بک پوسٹ میں ایک لاپتا طیارے کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل دیکھی، جس میں ایک شخص اپنے لاپتا بیٹے اور دو پوتیوں کی تلاش کیلئے مدد مانگ رہا تھا۔
وہ اگلی صبح درجن ساتھیوں کے ہمراہ طیارے کی تلاش میں روانہ ہوئے، توستومینا جھیل کے ایک گلیشیر کے پر انہیں طیارے کا ملبہ دکھائی دیا، قریب پہنچنے پر انہیں طیارے پر کھڑے تین افراد ہاتھ ہلاتے دکھائی دیئے۔
ملبہ برف اور جھیل کے منجمد پانی میں پھنسا ہوا تھا، قریب پہنچنے پر انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ تینوں افراد زندہ اور طیارے کے پر گھومتے ہوئے ہاتھ ہلا رہے تھے۔
تینوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے شکار طیارے کا پائلٹ اپنی کم عمر بیٹیوں کیساتھ الاسکا کے جزیرہ نما علاقے کینائی کی تقریح کے دوران انہونی کا شکار ہوا۔
تینوں باپ اور بیٹیاں منفی 20 ڈگری کی شدید سردی میں طیارے کے ایک پر کھڑے ہو کر امداد کیلئے ریسکیو ٹیموں کو پکارتے رہے، شدید سردی میں ان کا زندہ بچ جانا ایک معجزے سے کم نہیں.