لاہور:پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (30 مارچ) کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں علمائے کرام، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔
ماہرین کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔
ریسرچ رویت ہلال کمیٹی کونسل کے مطابق چاند نظر آنے کے قومی امکانات موجود ہیں اور اگر ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں تو پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی.