عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا چارج سنبھال لیا

عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں بطور مستقل مندوب چارج سنبھال لیا۔

رپورٹ کے مطابق منیر اکرم نے 30 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر چارج چھوڑ دیا تھا۔

عاصم افتخار گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بطور قائم مقام مندوب اپنی ذمے داریاں سر انجام دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب، منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا بھی پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:
افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کی سرپرستی کر رہا ہے، منیر اکرم

سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ منیر اکرم کی بطور سفیر خدمات کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے اور ان کے کام سے حاصل کردہ تجربات کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔

اس تقریب میں پاکستان کے مختلف سفارتی عہدیداران اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور منیر اکرم کی خدمات کی تعریف کی۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی اقوام متحدہ میں مزید فعال اور مضبوط نمائندگی کے لیے کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں