لاہور:کوئی ٹریفک جام میں پھنسے تو چند منٹ بعد کوفت کا شکار ہو جاتا ہے، لہذا ان لاکھوں لوگوں کی حالت ِ زار کا سوچیے جو ایک دو نہیں پورے 12 دن تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔
یہ انوکھا واقعہ14 تا 26 اگست 2010ء چین کے صوبے ہیبئی میں رونما ہوا، تب چائنا نیشنل ہائی وے پر بہت زیادہ ٹرک آنے، سڑک کی مرمت اور کئی گاڑیاں خراب ہونے سے ایسا زبردست ٹریفک جام ہوا کہ ’’100 کلومیٹر‘‘تک گاڑیوں کی لائن لگ گئی۔
حالت اتنی خراب تھی کہ ہر گاڑی روزانہ صرف 1 کلومیٹر سفر طے کر پاتی، لوگوں نے سڑک کنارے عارضی دکانیں کھول لیں جہاں ہر شے دستیاب تھی، یہ دنیا کا سب سے لمبا ٹریفک جام تھا۔