محسن نقوی ایک عہدہ کا انتخاب کریں,شاہد آفریدی کا مشورہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک عہدے کے انتخاب کا مشورہ دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مشورہ دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ 24/7 والی جاب ہے، اس لیے انہیں کا انتخاب کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی دو کشتیوں میں سوار ہوکر کرکٹ کیلئے وہ نہیں کرسکتے جو وہ چاہتے ہیں، ملک میں کرکٹ واحد تفریح کا ذریعہ ہے اور لوگ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ فل ٹائم جاب ہے اس لیے محسن نقوی سے ایک ذمہ داری واپس لی جائے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جون میں امریکا میں ٹی20 ورلڈکپ کے دوران محسن نقوی نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم شاہد آفریدی نے ان سے اپنی مصروفیت کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔
دوسری جانب محسن نقوی نے چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونیوالی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عہدوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوئے تھے، جس کے باعث کئی کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر خبر شائع ہوئی کہ ہوسکتا ہے مصروفیت کے باعث محسن نقوی عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

ادھر سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں