ٹی20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنے سُسر و سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا داماد ہونے کی وجہ سے کم بیک کے الزام پر لب کشائی کردی۔
کرکٹ پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ 6،7 سال سے قومی ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں ،اس میں میری کافی اچھی کارکردگی رہی تھی، شادی کو تو 2 سال ہوئے ہیں، مگر اب ثقلین مشتاق کے ساتھ تعلق کو بار بار دہرایا جائے تو دکھ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ افسوس تب ہوتا ہے جب ہمارے اپنے سابق کھلاڑی ایسی باتیں کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک پلیئر کس مرحلے سے گزر رہا ہوتا ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ بہت سے کام پردے کے پیچھے ہورہے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے لیکن ہمارے ملک میں نتائج ہی سب سے اہم ہوتے ہیں، ہم ان کے لیے محنت کر رہے ہیں، ثقلین مشتاق میری بولنگ میں بہتری لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ثقلین مشتاق نے لابنگ کرکے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران لیگ اسپنر کو ٹیم میں بطور نائب کپتان واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ انکی پلئینگ الیون کا حصہ بننے کی بھی نہیں تھی.